• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر نے فہد مصطفیٰ کو موٹر سائیکل آفر کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اداکار فہد مصطفی کو اُن کی 6 گیندوں کا سامنا کرنے پر موٹر سائیکل کی آفر کردی۔

گزشتہ روز شعیب اختر نے فہد مصطفی کی کرکٹ کھیلنے کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ فہد مصطفیٰ اپنی صلاحیتوں کے لحاظ سے غلط پیشے میں ہیں انہیں کرکٹ کھیلنی چاہئے

انہوں نے فہد مصطفی کو کہا تھا کہ’آئیں اور کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں لیکن پہلے نیٹ میں ہی میرا سامنا کرلیں۔‘

شعیب اختر کے اس پیغام پر فہد مصطفیٰ نے جواب دیا کہ وہ ایسا نہ کریں کیونکہ اس سے ان کی کچھ دن کی نیند اُڑ جائے گی۔

شعیب اختر بھی فہد مصطفیٰ کے اس خوف کو انجوائے کرنے لگے اور کہا کہ اگر آپ نے میری 6 گیندیں کھیل لی تو موٹر سائیکل آپ کو دوں گا۔‘

تازہ ترین