• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوروپا کپ فٹبال لیگ کے گرینڈ فنالے میں اپ سیٹ ہوگیا ، اسپینش کلب ویاریال نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو پینالٹی شوٹ آوٹ پر ہراکر یوروپا لیگ کا ٹائیٹل اپنے نام کرلیا ۔

میچ کا آغاز ہی اٹیکنگ فٹبال سے ہوا ، میچ کا پہلا گول 29 ویں منٹ میں ویا ریال کے جیرارڈ مورینو نے کیا ،جس کے بعد مانچسٹر کی ٹیم ایکشن میں آئی اور کھیل کے پچپنویں منٹ میںٕ ایڈنسن کاوانی نے گول کرکے میچ ایک ایک سے برابر کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی اور میچ پینالٹی شوٹ آوٹ پر چلا گیا ۔

دھواں دار مقابلہ ہوا لیکن دس کے مقابلے میں گیارہ گول سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

اسٹیڈیم اور اس کے باہر اسپینش کلب ویاریال کی جیت کا جشن بھرپور انداز میں منایا گیا۔

تازہ ترین