• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کو تیمور نامی مداح کے محبت بھرے پیغام نے حیران کردیا۔

تیمور نامی صارف نے وسیم اکرم کے کرکٹ کیرئیر کے بہترین بولنگ اسپلیز کی ترمیم کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو بنائی اور وسیم اکرم کو ٹیگ کرتے ہوئے شیئر کی۔

مداح نے لکھا کہ ’وسیم اکرم بھائی یہ صرف آپ کی محبت کیلئے ہے۔‘

لیجنڈری کرکٹر نے بھی مداح کی محبت کو نظر انداز نہ کیا اور فوراً تعریف میں ٹوئٹ کردی۔

وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یہ تو بہترین ویڈیو ہے تیمور، شاندار کام کیا آپ نے۔‘

واضح رہے کہ وسیم اکرم پی ایس ایل کے سیزن 6 کے بقیہ میچز کے انعقاد سے قبل اپنا قرنطینہ کا وقت پورا کررہے ہیں۔

گزشتہ روز وسیم اکرم نے آئیسولیشن میں بہترین وقت گزاری کیلئے مداحوں سے مشورہ مانگا تھا۔

تازہ ترین