• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سونے کی قدر میں گذشتہ روز بڑے اضافے کے بعد جمعرات کو 950 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 950 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 815 روپے بڑھ کر 95 ہزار 850 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 12 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 907 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 850 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا تھا۔

تازہ ترین