• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹالین گراں پری میں خطرناک حادثہ، 19 سالہ نوجوان رائیڈر ہلاک

اٹالین گراں پری میں خطرناک حادثہ میں زخمی ڈرائیور اسپتال میں دم توڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے 19 سالہ جیسن ڈوپا سکوائیر حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔

جیسن ڈوپاسکوائیر ایونٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں دوسری بائیک سے ٹکرا گئے تھے۔

ان کی موت پر موٹو جی پی کے منتظمین نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا اور ان کی موت پر افسوس کا ظہار کیا۔ 

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہمیں نوجوان جیسن کی موت پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے۔ 

بیان میں کہا گیا کہ ہم پوری موٹو جی پی فیملی کی طرف سے جیسن کے اہلِ خانہ، ان کی پیاروں اور ان کی ٹیم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

تازہ ترین