• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 6: بھارت سے براڈ کاسٹرز کا دوسرا گروپ بھی ابوظبی پہنچ گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کے لیے بھارت سے براڈ کاسٹرز کا دوسرا گروپ ابوظبی پہنچ کر ہوٹل میں شفٹ ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ دوسرے گروپ میں بھارتی اور جنوبی افریقی براڈ کاسٹرز شامل ہیں۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ سے براڈ کاسٹرز پہلے ہی پہنچ چکے ہیں، جنوبی افریقی کھلاڑی اور بھارتی براڈ کاسٹ کریو کا پہلا گروپ ہفتے کو ابوظبی پہنچا تھا۔

پی سی بی کا کہنا ہے ک ہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین اور دیگر چار افراد ابوظبی پہنچ گئے ہیں۔ 

پی سی بی کے مطابق تمام لوگوں کا ہوٹل میں قرنطینہ شروع ہوگیا ہے، چاروں افراد ٹیم ہوٹل سے الگ ہوٹل میں آئسولیشن میں ہیں۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد حسنین اور دیگر چاروں افراد ٹیم ہوٹل سے الگ ہوٹل میں آئسولیشن میں ہیں۔

تازہ ترین