• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کے دن قریب، 24 گھنٹوں میں حکومت خاتمے کا امکان

تل ابیب (اے ایف پی/جنگ نیوز ) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کا سالہ دور ختم ہونے کے قریب آگیا، دائیں بازو رہنما نفتالی بینیٹ نے اپنی حمایت اپوزیشن لیڈر کے حق میں کردی۔ اس کے بعد آئندہ گھنٹوں میں نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کا امکان ہے ۔

دوسری جانب اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی حکومت خاتمے کو ملکی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا ، ان کاکہنا تھا کہ میری حکومت کے خاتمے کیلئے ایک حکومتی اتحاد بننے جارہا ہے لیکن اگر ایسا ہوجاتا ہے تو ملکی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔

اس سے قبل نفتالی بینیٹ نے کہا تھا کہ اسرائیل پر سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنےوالے نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کیلئے وہ ایک خفیہ حکومتی اتحاد کا حصہ بننے جارہے ہیں۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایسا اتحاد بننے سے ملکی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔

تازہ ترین