ارجینٹینا نے کوپا امریکا فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی سے معذرت کر لی ہے۔
ساوتھ امریکن فٹ بال کنفیڈریشن کا کہنا ہے کہ ارجنٹینا اب کوپا کپ کی میزبانی نہیں کرے گا، ارجنٹینا اس وقت کوویڈ کی تیسری لہر کا سامنا کر رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے دیگر ممالک نے کوپا کپ کی میزبانی کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے لیکن کوئی بھی حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا ۔
کوپا امریکا کپ 13جون سے 10 جولائی تک ہونا تھا ۔