• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


حکومت پاکستان نے فائزر کمپنی کی ایم آر این اے ویکسین کی 10 لاکھ ڈوزز خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی وزارت صحت حکام کے مطابق پاکستان فائزر سے ایم آر این اے ویکسین کی 10 لاکھ ڈوزز بذریعہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خریدے گا، حکام نے بتایا کہ فائزر نے ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان کو فائزر کی ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں جولائی یا اگست میں مل جائیں گی، ایم آر این اے ویکسین اسٹور کرنے کے لیے 23 الٹرا کولڈ چین فریزر خریدے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب ڈاکٹر فیصل سلطان کا مؤقف ہے کہ فائزر ویکسین خریدنے کے لئے معاہدہ نہیں ہوا، بات چیت جاری ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ فائزر کی ویکسین کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی، 40 سال سے کم عمر بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کو بھی فائزر کی ویکسین لگائی جائے گی۔

فائزر کمپنی نے بھی حکومت پاکستان سے ویکسین سے متعلق بات چیت کی تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین