فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ 5سے 30 جون تک ہفتہ اور اتوار کو تمام دفاتر کھلے رہیں گے۔
ایف بی آر کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ٹیکس ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے ادارے کے ملازمین حاضری یقینی بنائیں۔
اس کے علاوہ تمام دفاتر میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔