• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی کے ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

پنجاب اسمبلی کے ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں جن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کی عمارت کی توسیع کیلئے 26 کروڑ 76 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ایم پی ایز ہاسٹل کی تعمیر کیلئے 45 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر ہاؤس کے لیے 3 کروڑ 79 لاکھ روپے مختص کرنے، پنجاب اسمبلی سیشن ہال کی توسیع کیلئے 1 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ایم پی اے ہاسٹل میں 60 کوارٹرز کی تعمیر کیلئے 11 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کرنے، پنجاب اسمبلی کی تزین و آرائش کیلئے 12 کروڑ 34 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے ترقیاتی بجٹ کی 9 اسکیموں کے لیے تخمینہ 9 ارب 75 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

تازہ ترین