• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کے علاقے کی خواتین چار کلومیٹر دور سے پانی لاتی ہیں، خواجہ اظہارالحسن


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی اپنے علاقے کو پانی نہیں دے سکے، وزیر اعلی کے علاقے کی خواتین چار کلو میٹر دور سے پانی لاتی ہیں۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے 23 اراکین ایوان میں موجود تھے، کورم پورا نا ہونے کے باوجود بل پاس کیا ہے۔

خواجہ اظہار نے کہا کہ  قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سندھ میں اپوزیشن کی آواز دبانے کا نوٹس لیں۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ  اگر پیپلز پارٹی کی حکومت 2028 تک رہی تو کے فور نہیں بنے گا، وزیراعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پانی پر نیب کو تیز ترین تحقیقات کا حکم دیں۔

تازہ ترین