• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالا کنڈ: ٹرک سے کتابیں سڑک پر پھینکنے کی ویڈیو سامنے آگئی


خیبر پختون خوا کے ضلع مالا کنڈ میں سرکاری اسکول کی کتابیں ٹرک سے سڑک پر پھینکنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔

ٹرک پر لدی سرکاری اسکول کی کتابیں اسکول پہنچانے کے بجائے سڑک پر پھینک دی گئیں، کتابیں گرلز پرائمری اسکول نمبر2 طوطا کان کے لیے لائی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

ٹنڈوالہ یار،ہزاروں سرکاری کتابیں سرفراز نہر میں پھینکنے کا انکشاف

کتابیں کچرے کے ڈھیر پر

اسکول کی معصوم طالبات نے ٹرک سے پھینکی گئی کتابیں سڑک سے اٹھا کر اسکول تک پہنچائیں۔

مالاکنڈ کے ڈپٹی کمشنر نے ڈی ای او سلمیٰ بی بی سے سرکاری اسکول کی کتابیں ٹرک سے سڑک پر پھینکنے کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ملوث محکمہ ایجوکیشن کے اہل کاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین