• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین، اساتذہ اور طلبا کی ویکسینیشن تک پرائیوٹ تعلیمی ادارے نہ کھولنے کا مطالبہ

اسٹوڈنٹس پیرنٹس ویلفئیر ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ والدین، اساتذہ اور طلبا کی ویکسینیشن تک پرائیوٹ تعلیمی ادارے نہ کھولے جائیں۔

حکومت مارچ 2020 سے مکمل طور پر تعلیمی ادارے کھلنے تک فیسوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان کرے۔

اسٹوڈنٹس پیرنٹس ویلفئیر ایسوسی ایشن کے چئیرمین ندیم مرزا نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اسکول مالکان کیخلاف ایف آئی آر کاٹی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کم سلیبس اور مختصر امتحانات فیس وصولی کا بہانہ ہے۔

والدین نے سندھ حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ تعلیمی اسٹیئرنگ کمیٹی میں والدین کے نمائندے شامل کیے جائیں اور سرکاری تعلیم کی بحالی کیلئے فوری طور پر ٹاسک فورس بنائی جائے۔

تازہ ترین