• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: تاجر ایکشن کمیٹی کا 8 بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کا فیصلہ مؤخر

تاجر ایکشن کمیٹی نے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی یقین دہانی پر رات 8 بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔ 

اس حوالے سے تاجر ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ انھوں نے اپنا فیصلہ پیر تک مؤخر کیا ہے۔ 

خیال رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کمشنر ہاؤس میں تاجروں سے ملاقات کی تھی۔ 

اس حوالے سے ناصر حسین شاہ نے بتایا تھا کہ آج تاجروں کی انجمن کو گزارش کرکے بلایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے تاجروں کو فیصلہ پیر تک مؤخر کرنے کا کہا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے یقین دہانی کروائی کہ وہ پیر تک تاجرون کے اکثر مطالبات پورے اور مسئلے حل کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کے رویے کی شکایات کی ہیں، تاجروں کی شکایات پر ایس ایچ او سعود آباد کو معطل کیا ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شکایتوں پر مزید کارروائی کی جائیگی، ضلعی سطح پر کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تاجر تنظیموں اور انتظامیہ کے درمیان رابطے مضبوط کریں گے، فیصلوں میں تاجر برادری سے مشاورت کی جائے گی، ہم نہیں چاہتے کہ کسی کا معاشی قتل ہو۔

تاجروں کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تاجروں کے مشکور ہیں انہوں نے اعلان واپس لیا۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ کہتے ہیں ہم فیصلوں پر عمل کرائیں، مذاکرات نہ کریں۔

ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وضاحت کر رہے ہیں دکانیں 6 بجے بند ہوں گی۔

تازہ ترین