• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے مزید 722 مریض، 11 افراد کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 722  نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا نے صوبے میں مزید 11 مریضوں کی جان لے لی۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان جاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 ہزار 536 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 11 اموات سامنے آئیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اموات کی مجموعی تعداد 5116 ہوچکی ہے۔ 

انھوں نے بتایا کہ آج مزید 747 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جبکہ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 294257 ہوچکی ہے۔ 

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اب تک 4180063 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، جبکہ اب تک 323055 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 23682 مریض زیر علاج ہیں، جن میں 22 ہزار 741 گھروں میں، 25 آئسولیشن سینٹرز میں اور 916 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 

مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں 859 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 81 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے 722 نئے کیسز میں سے 436 کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی 152، ضلع وسطی 81، کورنگی 77، ضلع جنوبی 61، ملیر 43 اور ضلع غربی 22 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ حیدرآباد میں 52، ٹنڈوالہیار 22، میرپور خاص 20، سکھر 20، دادو 15، مٹیاری 15، جامشورو 14، خیرپور 14، سجاول 14، سانگھڑ 13، لاڑکانہ 12، تھرپارکر 10، شہید بینظیرآباد 10، بدین 9، ٹنڈو محمد خان 6، عمرکوٹ 6 جبکہ گھوٹکی، جیکب آباد اور شکارپور میں 2، 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تازہ ترین