پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ کراچی کے عوام سے مخلص ہیں تو مستعفی ہو کر باہر نکلیں، وہ اپنی جماعت کے ہمراہ ان کے پیچھے چلنے کو تیار ہيں ۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم میں ترمیم کرکے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائيں، این ایف سی ایوارڈ میں پی ایف سی شامل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی مردم شماری درست کی جائے اگر آپ کراچی کی نمائندہ جماعت ہیں تو ان نکات پر باہر نکلیں، ہم آپ کو پوری سپورٹ دیں گے اور اس پر تعریف بھی نہیں مانگيں گے۔