• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے کوئی ڈیل نہیں کی، نہ کوئی رعایت مل رہی ہے، رانا ثنا اللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے ن لیگ کی جانب سے کسی بھی ڈیل کی تردید کی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ن لیگ نے کوئی ڈیل نہیں کی، نہ کوئی رعایت مل رہی ہے، میری معلومات کے مطابق پیپلز پارٹی کو بھی رعایت نہیں مل رہی۔

انہوں نے کہا کہ قانون و آئین کی بالا دستی کیلئے ماضی میں بھی ن لیگ اور پیپلز پارٹی اکٹھی ہوچکی ہیں۔

اس سے قبل اسی پروگرام میں شریک پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا تھا کہ ڈھیل اور ڈیل کا ایشو نہیں ہے، جو کچھ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوا ہے وہ سب جانتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ن لیگ اور نیب گٹھ جوڑ بھی دیکھا ہے، آصف زرداری بغیر سزا کے جیلوں میں رہے ہیں۔

تازہ ترین