• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسین لگوانے والوں کیلئے مختلف مراعات پر غور کر رہے ہیں، یاسمین راشد


پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے والوں کو مختلف مراعات دینے پر غور کر رہے ہیں ،11 کروڑ کی آبادی والےصوبے میں کم از کم 50 فیصد لوگوں کو ویکسین لگنا ضروری ہے، ویکسین کا کوئی نقصان نہیں، نقصان ہوتا تو دنیا ویکسین نہ لگواتی ۔

وزیرِصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں کورونا مریضوں میں کمی آئی ہے، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ تین اورپنجاب میں دو فیصد پر آگئی ہے، 2 اضلاع خانیوال اور وہاڑی میں صورتحال ذرا پریشان کن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک لاکھ 80 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی، ویکسین کی کمی نہیں ہے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بہترین علاج معالجےکی سہولت دی، جس کے باعث وہ بیرون ملک سفر کے قابل ہوئے، افسوس کہ اتنا عرصہ حکومت میں رہنے کے باوجود وہ ایسا اسپتال نہیں بناسکے جہاں ان کا علاج ہو سکے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ آئندہ جمعہ کو مساجد میں ویکسین پر خطبے ہوں گے، کورونا ایس او پیز اور پابندیاں برقرار ہیں، ہفتے اور اتوار کے دنوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا سلسلہ برقرار ہے۔

تازہ ترین