• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: لگژری گاڑی میں آتشزدگی کا مقدمہ درج


لاہور کے کینال روڈ پر لگژری گاڑی کی ٹکر اور آگ لگنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

واقعے کا مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل منور کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ملزم نے ہوٹل کا کمرا بُک کرانے کےلیے خود کو سیکیورٹی ادارے کا افسر ظاہر کیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار ملزم کو تھانے لے جانے لگے تو مسلم ٹاؤن میں اس نے خود گاڑی دیوار سے ٹکرادی۔

ملزم نے ہیڈ کانسٹیبل منور کو دھکا دے کر گرایا اور گاڑی چڑھادی اور فرار ہوگیا۔

فرار کے کچھ دیر بعد گاڑی جل کر تباہ ہوگئی جبکہ بعدازاں کار سوار پکڑا گیا۔

دوران تفتیش ملزم نے واقعے میں جلنے والی گاڑی میں ڈھائی کروڑ روپے موجود ہونے کا دعویٰ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی مکمل طور پر جل چکی تھی، رقم کا کوئی علم نہیں، ملزم فیصل آباد میں ٹیکسٹائل مل کا مالک ہے۔

تازہ ترین