• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم و گنا وافر تو روٹی، چینی سستی کیوں نہیں؟ فیصل کریم کنڈی کا سوال

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے سوال اٹھایا کہ گندم اور گنا وافر ہوا تو روٹی اور چینی سستی کیوں نہیں ہوئی؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فیصل کریم کنڈی نےاستفسار کیا کہ حکومت کے مطابق اگر گندم وافر ہوئی تو روٹی سستی کیوں نہیں ہوئی؟

انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومتی موقف درست ہے اور گنا وافر ہوا ہے تو ملک میں چینی سستی کیوں نہیں ہوئی؟

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے لیے الگ اور حکومت کے لیے الگ پاکستان ہے، رنگ روڈ منصوبہ، چینی، آٹا سمیت بڑے بڑے اسکینڈل آئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں لوگوں کو توڑ کر پی ٹی آئی میں لایا جارہا ہے، حکومت دو ماہ الیکشن موخر کر کے مزید لوگ توڑنا چاہتی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ افغان پالیسی پر پارلیمان کو بھی اعتماد میں لے۔

تازہ ترین