• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ورلڈ نمبر ون امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز فرنچ اوپن سے باہر ہوگئیں۔

فرانس میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے میں جرمنی کے الیگزینڈر زیورو کا مقابلہ جاپان کے کائی نشی کوری سے ہوا جہاں دونوں کے درمیان پہلے سیٹ میں سخت مقابلہ ہوا۔

زیورو نے سیت چھ چار سے جیت لیا اور بقیہ دو سیٹ بھی باآسانی چھ ایک اور چھ ایک سے جیت کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ویمنز سنگلز میں ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ سرینا ولیمزکی ہار کی صورت میں ہوا جہاں قازقستان کی ایلینا ربیکینا نے شروعات سے ہی سرینا ولیمز کی غلطیوں کا فائدہ اٹھایا اور میچ چھ تین اور سات پانچ سے جیت کر کوارٹر فائنل کے لیے جگہ بنا لی۔

تازہ ترین