• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریل حادثات کب قابو میں آئیں گے؟ چوہدری مونس الہی

مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الہیٰ کا صوبہ سندھ میں ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے تصادم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہنا ہے کہ ‏ریل حادثات کب قابو میں آئیں گے؟ 

چوہدری مونس الہٰی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ٹرین تصادم کے واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج گھوٹکی کے قریب ایک اور افسوسناک ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔

 چوہدری مونس الہٰی نے سوال اٹھایا ہے کہ پاکستان ریلویز کب پٹری پر چڑھے گی؟

مونس الہیٰ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ اللّٰہ مرحومین کی مغفرت، زخمیوں کو صحت عطا کرے۔

مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ اللّٰہ ریلوے ذمہ داروں کو ہدایت عطا فرمائے۔

تازہ ترین