• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز، روسٹر جاری

سندھ ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا، چھٹیوں کا روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ  کے مطابق تعطیلات 7 جون سے 7 اگست تک ہوں گی،  7 جون سے3 جولائی تک سندھ ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ میں دو ڈویژن بینچ سماعت کریں گے۔

بینچ نمبر ون جسٹس جنید غفار اور جسٹس راشد اسد پر مشتمل ہوگا، بینچ نمبر ٹو جسٹس محمد فیصل کمال اور عدنان اقبال چودھری پر مشتمل ہوگا۔

ڈپٹی رجسٹرار  کے مطابق پرنسپل سیٹ کراچی میں چار سنگل بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے ، 5 جولائی سے 7 اگست تک پرنسپل سیٹ میں دو ڈویژن بینچ سماعت کریں گے ، بینچ نمبر ون جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس آغا فیصل پر مشتمل ہوگا ۔

ڈپٹی رجسٹرار کا کہنا ہے کہ بینچ نمبر ٹو میں جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس فہیم احمد صدیقی شامل ہیں۔

تازہ ترین