• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنےکا کام تکمیل کے قریب

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ڈہرکی ٹرین حادثے میں مشینری کی مدد سے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنےکا کام تکمیل کے قریب ہے۔

ترجمان کے مطابق ٹرین حادثے پر تمام ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل ہیں،  زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے، پاک فوج ، رینجرز، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پولیس ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ مشینری کی مدد سے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کونکالنےکا کام تکمیل کےقریب ہے،  ٹریک سے ریلیف ٹرین اور کرین کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق آرمی کے دو ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں، پاک فضائیہ نے ایمرجنسی کیلئے چکلالہ اور بیس فیصل کراچی پر دو جہاز تیار کردیے۔

تازہ ترین