• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسمین راشد نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ مہم کا آغاز کردیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 7 جون سے11جون تک جاری رہے گی اور انسداد پولیو مہم میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب اور پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے میں والدین کا کردارانتہائی اہم ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ گجرات، اوکاڑہ، جھنگ، قصور، ساہیوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پولیو مہم یقینی بنائی جائے گی۔

یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ پانچ سال تک کی عمر کے ایک کروڑ 41 لاکھ 82 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

تازہ ترین