• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثہ اس لیے ہوا ہے کہ ٹریک کی مینٹینس ہی نہیں کی جارہی تھی، سعد رفیق


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حادثہ اس لیے ہوا ہے کہ ٹریک کی مینٹینس ہی نہیں کی جار ہی تھی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق  نے کہا کہ انجن کی مینٹینس بھی نہیں کی جارہی ہے، آپ نے ریلوے کا نظام تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

سعد رفیق  نے کہا کہ انجن اور بوگی دونوں مینٹینس مانگتے ہیں، کروڑوں روپے کا ریلوے کو چونا لگایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات صاحب اپنے کرتوتوں کا جائزہ لیں، آپ کی وجہ سے ریلوے تباہ ہو گئی ہے۔

خواجہ سعد رفیق  نے کہا کہ اب رسیدیں آپ کو دینی ہیں۔

تازہ ترین