• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریری رپورٹ کے باوجود مجرمانہ غفلت کیوں ہوئی؟ شہبازشریف


پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سکھر ڈویژن میں 13 مقامات پر ٹریک کی حالت ٹھیک نہ ہونے کی تحریری رپورٹ کے باوجود مجرمانہ غفلت کیوں برتی گئی؟

شہباز شریف  نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نے کہا کہ حادثے کے ذمے داروں کے تعین کیلئے فوری تحقیقات کرکے عوام کے سامنے لائی جائیں، زخمیوں کے لیے طبی امداد یقینی بنائی جائے۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حادثوں کی روک تھام تب ہی ممکن ہے جب غفلت کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے گی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ایک سال میں ٹرین کے 137 حادثات ہوئے، حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ ڈہرکی کے قریب ٹرین کے خوفناک حادثے کے مزید کئی زخمی دم توڑ گئے، افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 51 ہوگئی ہے ، جبکہ 100سے زائد زخمی ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

حادثے کے دوران ملت ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اترکر مخالف ٹریک پر آگئی تھیں، جس کے دو منٹ بعد ہی سرسید ایکسپریس گرنےوالی بوگیوں سے ٹکرا گئی۔

تازہ ترین