• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعیم الرحمٰن کا نیپرا دفتر پر دھرنے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کے دفتر پر دھرنے کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کے تحت جوہڑ موڑ پر کے۔الیکٹرک کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

دھرنے سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے خطاب کیا اور نیپرا دفتر پر دھرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے طلبہ بغیر بجلی کے امتحانات کی تیاریاں کررہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ ختم نہ ہوئی تو ہم نیپرا دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے۔

اُن کا کہنا تھاکہ موجودہ اور ماضی کی حکومتوں نے کے۔الیکٹرک کے مفادات کا تحفظ کیا۔

تازہ ترین