• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنچ اوپن: جوکووچ اور نڈال کواٹر فائنل میں پہنچ گئے

گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں نواک جوکووچ اور رافیل نڈال اپنے اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ 

عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے اٹلی کے لورینزو موسیٹی کو پانچ سیٹ کے دلچسپ میچ میں شکست دی۔

ابتدائی دو سیٹ میں نوواک جوکووچ کو 7-6، 7-6 سے ناکامی ہوئی تاہم اگلے تین سیٹس میں انھوں نے 1-6 ، 0-6 اور 0-4 سے کامیابی سمیٹی۔

دوسری جانب اسپین کے رافیل نڈال بھی فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

پری کوارٹر فائنل میں رافیل نڈال نے اٹلی کے یانک سینز کو 5-7 ، 3-6 اور 0-6 سے ہرایا۔

تازہ ترین