• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عازمین حج کیلئے اہم ترین شرط ویکسین ہے، سعودی نائب وزیر

جدہ (شاہدنعیم) سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرعبدالفتاح المشاط نے اس سال عازمین حج سے متعلق شرائط کا اعلان کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہو ں نے کہا کہ’ اس سال حج کے عازمین کی اہم ترین شرط ویکسین ہے۔ امیدوار ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکا ہو یا کوئی ایک خوراک لی ہو یا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت پاچکا ہو۔ یہ اس سال حج کےعازمین کی بنیادی شرط ہوگی اس سوال پر کہ کیا کورونا وبا سے زیادہ متاثر ممالک کو اس سال حج سے مستثنی رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر عبدالفتاح المشاط نے کہا کہ حج کا طریقہ کار جامع ہوگا۔

تازہ ترین