• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی دنیا کی 1000 بہترین جامعات میں شامل

جامعات کی عالمی رینکنگ کرنے والے ادارے کیو ایس نے اپنی نئی رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی کو بھی شامل کرلیا۔

کیو ایس کی جانب سے جاری رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی کو دنیا کی 1000 بہترین جامعات میں شامل کیا گیا ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا ہے کہ 3 سال کے مختصر عرصے میں جامعہ پنجاب کی رینکنگ میں 16 فیصد ترقی ہوئی، 2 سال میں پنجاب یونیورسٹی کی ایشیائی رینکنگ میں 39 درجے بہتری ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ 1869 میں قائم ہونےوالےنیچر پبلشنگ نےنیچرل سائنسز میں جامعہ پنجاب کو پاکستان میں نمبر ایک قرار دیا، گڈ گورننس، تحقیق کے فروغ کے باعث پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ ہرسال بہتر ہو رہی ہے۔

ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 13 مضامین عالمی رینکنگ میں شمار ہوئے، پنجاب یونیورسٹی کا شعبہ پیٹرولیم انجینئرنگ دنیا کے 150 بہترین اداروں میں شامل ہے۔

تازہ ترین