• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم رہنماؤں کی 21 مقدمات میں بریت کی درخواست منظور، فاروق ستار نے کیا کہا؟


کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماؤں کی 21 مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے بانی ایم کیو ام کی اشتعال انگیز تقاریر سمیت 21 مقدمات میں سینئر سیاستدان فاروق ستار اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی بریت کی درخواست منظور کی۔

ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے مقدمات بھی درج تھے۔

اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ مقدمہ صرف تالیاں بجانے اور تقریر کرانے کا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی شروعات کا وقت آگیا ہے، اب پیچھے مڑکر نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین