• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہاز میں سفر کیلئے ویکسین لازمی قرار دینے کا مطالبہ


سندھ حکومت نے اندرون ملک جہاز میں سفر کے لیے ویکسین لازمی قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پروازوں میں رش کے باعث سماجی فاصلہ ممکن نہیں رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) تمام ایئرپورٹس اور ایئرلائنز کو ہدایات جاری کرے۔

تازہ ترین