• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈہرکی ٹرین حادثے کی ذمہ دار وزارتِ ریلوے ہے: زویا ناصر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ زویا ناصر نے وزارتِ ریلوے کو ڈہرکی ٹرین حادثے کی ذمہ دار قرار دے دیا۔

زویا ناصر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’دو ٹرینیں حادثے کا شکار ہوگئیں اور اس کی ذمہ دار صرف اور صرف ہمارے وزارتِ ریلوے ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’اس بار! آپ اس افسوسناک واقعے کے لیے ٹرین آپریٹرز کو قصوروار نہیں ٹھہرا سکتے ہیں۔‘

اُنہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے آج 60 سے زائد معصوم افراد کی زندگیاں ختم ہوگئی ہیں۔‘

واضح رہے کہ ڈہرکی ٹرین حادثے میں شہید ہونے والے مسافروں کی تعداد 65 ہوگئی ہے جن میں سے 58 میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں جس کے بعد لواحقین کے گھروں میں کہرام مچ گیا جبکہ پاکستان بھر کے عوام سوگوار ہیں۔

کئی افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے، گھر والے اور رشتے دار آہ و بکا کرتے رہے۔

حادثے کے 34 گھنٹے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک بحال کردیا گیا ہے تاہم کراچی سے 15 ٹرینوں کی روانگی منسوخ کی گئی، حادثےکی ابتدائی رپورٹ میں ٹرین حادثے کی وجہ پٹری ٹوٹنا قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین