• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں ایک انجن والا مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

خوش قسمتی سے جس وقت طیارہ سڑک پر گرا وہاں سے کوئی گاڑی گزر نہیں رہی تھی جبکہ طیارے میں سوار دونوں افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے کے ملبے سے لاشوں کو نکالا۔

فیڈرل ایوی ایشن نے طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

تازہ ترین