• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالانہ میزانیہ کا گوشوارہ بھی جاری کردیا گیا

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے آج 8 ہزار 487 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کیا۔

حکومت پاکستان کے شعبہ خزانہ کی جانب سے وفاقی بجٹ سے متعلق سالانہ میزانیہ کا گوشوارہ بھی جاری کردیا گیا۔

مالی سال 22-2021 کے لیے تخمینہ شدہ وصولیات اور اخراجات کا حامل ’سالانہ میزانیہ کا گوشوارہ‘ پاکستان کے آئین 1973ء کے آرٹیکل (1) 80 کی رو سے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، جسے سینیٹ میں بھی ارسال کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ یہ گوشوارہ آئین کے آرٹیکل (2) 80 میں شامل شرائط کو بھی پورا کرتا ہے جو عائد اخراجات اور دیگر اخراجات کو علیحدہ ظاہر کرتا ہے جن کو وفاقی مجموعی فنڈ سے پورا کیا جائے گا اور دیگر اخراجات سے ریونیو اکاؤنٹ کے حساب سے اخراجات میں فرق کرتا ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ کا سالانہ بیانیہ کا گوشوارہ یہاں ملاحظہ فرمائیے: 



تازہ ترین