• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 6: گلیڈی ایٹرز کا یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 133 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ 

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیک ویدرالڈ نے 46 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اعظم خان 23 گیندوں پر 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 

ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی، محمد وسیم اور محمد موسیٰ نے دو دو جبکہ عاکف جاوید اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔  

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔

فہیم اشرف انجری کا شکار ہوکر باہر ہوگئے۔ 

یونائیٹڈ کی ٹیم کپتان شاداب خان، عثمان خواجہ، کولن منرو، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، محمد موسیٰ روحیل نذیر، حسن علی، عاکف جاوید اور محمد وسیم پر مشتمل ہے۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، عثمان خان، فاف ڈیوپلیسی، جیک ویدرالڈ، اعظم خان، آندرے رسل، محمد نواز، جیک ولڈرمتھ، محمد حسنین، خرم شہزاد اور زاہد محمود شامل ہیں۔  

اپنے گزشتہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کامیابی سمیٹی تھی۔

تازہ ترین