• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسپورٹس بورڈ اور فیڈریشن حکام میں اگلے ہفتے ملاقات ہوگی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈنے قومی فیڈریشنوں کے مسائل کے حل، قومی اسپورٹس پالیسی اور دیگر امور پر اگلے ہفتے سے فیڈریشنوں کے حکام سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے جس میں ان کے حکام کو اپنے دو سالہ پلان، قومی اور عالمی ایونٹ میں شرکت کی تفصیلات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے،پاکستان اسپورٹس بورڈ ڈائریکٹر جنرل کرنل (ر) آصف زمان نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے قومی فیڈریشنوں کو دعوت دی جائے گی ۔کہ وہ ان سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں۔ہم اگلے تین سے چار دن میں فیڈریشنوں کو اجلاس کے لئے مدعو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہم ان کو گرانٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ان سے دو سالہ منصوبہ بھی حاصل کریں گے ۔

تازہ ترین