• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی کاک کے 141رنز، جنوبی افریقا کو بڑی برتری دلادی

سینٹ لوشیا (جنگ نیوز) کوائنٹن ڈی کاک کے ناقابل شکست 141 رنز کی بدولت جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کےخلاف پہلے ٹیسٹ میں 225 رنز کی بڑی برتری حاصل کرلی۔ کیرییبن کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کارکردگی دیکھتے ہوئے اس کی شکست کے آثار نظر آنےلگے ہیں۔ مہمان ٹیم اپنی پہلی باری میں میچ کےدوسرے روز 322 رنز بناکر آئوٹ ہوئی۔ ایڈن مارکرم نے 60کی اننگزکھیلی جبکہ روسی وین ڈر ڈوسان نے ٹوٹل میں 46 رنز کا حصہ ڈالا۔ کپتان ڈین ایلجر کو کھاتہ کھولنے کا موقع تک نہیں ملا۔ فاسٹ ہولر جیسن ہولڈر چار جبکہ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے جیڈن سیلس 3 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ یاد رہے کہ پہلے دن ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 97 پر آئوٹ ہوگئی تھی۔ پہلے دن کے مقابلے میں وکٹ بیٹنگ کیلئے کافی آسان ہوگئی ہے۔

تازہ ترین