• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی بجٹ میں 44 ارب کا اضافہ، 1370 ارب روپے کا ہوگیا

اسلام آ باد (خبرایجنسی) آئندہ دفاعی بجٹ میں44ارب کا اضافہ کرکے اسے 1370ارب روپےکردیا گیا،افواج کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیاگیا، دِفاعی بجٹ مجموعی قومی بجٹ کا 16،جی ڈی پی کا 2.8فیصد رکھا گیاہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سال2021-2022 کے دِفاعی بجٹ میں44 ارب کا اضافہ کرکے اسے1370ارب روپے کردیا گیا،جو کہ مجموعی قومی بجٹ کا 16فیصدہے، پاک آرمی کا دِفاعی بجٹ ملکی بجٹ کا7فیصد ہے۔

موجودہ دِفاعی بجٹ GDPکا 2.8 فیصد ہے،2019 / 20میں ملکی معاشی صورتحال کے پیشِ نظر دِفاعی بجٹ منجمد رہا،2020 / 21میں بھی پاک افواج کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو ا۔

ان برسوں میں روپے کی قدرمیں کمی اور افراطِ زر کے باوجود دِفاعی ضروریات کو دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے پورا کیا گیا ۔

تازہ ترین