• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں 10پیسے کی کمی ، یورو کی قیمت 50پیسے کم لیکن پاؤنڈ کی قیمت ایک روپے بڑھ گئی ، جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کی کمی سے 155.80روپے سے کم ہو کر 155.70 روپے اور قیمت فروخت 155.90 روپے سے کم ہو کر 155.80روپے ہو گئی ہے ، اوپن مارکیٹ میں بھی 10پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 155.70روپے سے کم ہو کر 155.60 روپے اور قیمت فروخت 156.00 روپے سے کم ہو کر 155.90 روپے ہو گئی ہے ، فاریکس رپورٹ کے مطابق 50پیسے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 188.50 روپے سے کم ہو کر 188.00 روپے اور قیمت فروخت 190.00 روپے سے کم ہو کر 189.50 روپے ہو گئی ہے ، تاہم اس کے برعکس برطانوی پاؤنڈ کی قیمت ایک روپے بڑھ گئی جس کے بعد برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 218.50 روپے سے بڑھ کر 219.50 روپے اور قیمت فروخت 220.00 روپے سے بڑھ کر 221.00 روپے ہو گئی۔

تازہ ترین