• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ’صفر کرپشن، 100 فیصد ترقی‘ کی پالیسی پر پختہ یقین رکھتا ہے، چیئرمین

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب’صفر کرپشن، 100 فیصد ترقی‘ کی پالیسی پر پختہ یقین رکھتا ہے۔

اسلام آباد سے جاری نیب اعلامیے میں جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہاکہ نیب عوام اور کاروبار دوست ادارہ ہے، جو کاروباری برادری کا بہت احترام کرتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب نے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور انڈر انوائسنگ کے معاملات فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھیجے ہیں۔

نیب اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ گیلانی اینڈ گیلپ کے سروے کے مطابق 59 فیصد لوگوں نے نیب پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ نیب نے بدعنوانی کے 1273 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کردیے ہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ان ریفرنسز میں سے بزنس کمیونٹی کے خلاف ایک فیصد سے بھی کم ہیں، ادارے نے اپنے قیام سے اب تک کل رقم 814 ارب وصول کیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور مضاربہ اسیکنڈل کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، نیب نے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین کو اربوں روپے واپس کرادیے ہیں۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے واضح طور پر کہا کہ نیب کی کسی فرد، جماعت یا تنظیم سے کوئی وابستگی نہیں ہے، نیب صفر کرپشن 100فیصد ترقی کی پالیسی پر پختہ یقین رکھتا ہے۔

تازہ ترین