محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔
محکمہ کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت 48 جبکہ کوئٹہ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق نوکنڈی کے بعد پنجگور، خضدار میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لسبیلہ میں درجہ حرارت 42، ژوب اور کوئٹہ میں 41 اور تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔