• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک میں کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے کاروباری ہفتے کا اختتام 93 پوائنٹس اضافے سے 48304 پر کیا ہے۔

100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 909 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 48636 اور کم ترین سطح 47726 رہی۔

ہفتہ بھر میں شیئرز بازار میں 5 ارب 39 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 126 ارب روپے رہی۔

اسی طرح پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 91 کروڑ روپے بڑھ کر 8358 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین