• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21 جون کو لاک ڈاؤن پابندیاں ختم کرنے کیلئے کم پرامید ہوں، وزیراعظم

لندن (جنگ نیوز) وزیراعظم بورس جانسن نے اعتراف کیا ہے کہ وہ گزشتہ ماہ کی نسبت اب 21 جون کو لاک ڈائون کی پابندیوں کو ختم کرنے کے حوالے سے کم پرامید ہیں اور حکومت کو اس حوالے سے بہت محتاط ہو کر فیصلہ کرنا ہوگا۔ وہ جی سیون سمٹ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں اور بھارتی وائرس ڈیلٹا پھیل رہا ہے اور ہسپتالوں میں داخلوں کی شرح بھی دوبارہ بلند ہو رہی ہے۔ بورس جانسن نے کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ پابندیوں میں نرمی کے فیصلے کو دوبارہ تبدیل نہ کرنا پڑے۔ اس سے قبل حکومتی ذرائع کے مطابق یہ بات سامنے آگئی تھی کہ حکومت لاک ڈائون کی پابندیوں میں مزید چار ماہ کی توسیع کررہی ہے۔ سینٹر میڈیکل ایڈوائزر بھی حکومت سے کہہ رہے ہیں کہ وہ لاک ڈائون کی پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کے منصوبے کو موخر کردے۔ واضح رہے کہ روڈ میپ کے مطابق 21جون کے بعد پب، کلبس، تھیٹرز، سینما پر لوگوں کی تعداد کو محدود رکھنے کی پابندی ختم ہوجانی ہے۔ نائٹ کلب کھل جائیں گے اور سٹیڈیم تماشائیوں سے دوبارہ بھرے جاسکیں گے۔ وزیراعظم بورس جانسن اس ضمن میں حتمی فیصلے کا اعلان پیر کو کریں گے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کا فیصلہ دستیاب ڈیٹا کی بنیاد پر ہوگا۔

تازہ ترین