• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب مشین گن اور منشیات رکھنے کے مجرم عظیم اختر کو 8 سال قید

لندن (پی اے) سب مشین گن، منشیات اور 200000 پونڈ سے زائد نقد رکھنے کے جرم میں ایک شخص کو 8 سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ جمعہ کو کوپر روڈ برینٹ نارتھ ویسٹ لندن کے 29 سالہ عظیم اختر کو ہیرو کرائون کورٹ نے آٹھ سال کی سزا سنائی۔ نومبر میں میٹرو پولیٹن پولیس کی وائلنٹ کرائم ٹاسک فورس (وی سی ٹی ایف) نے اس کی گاڑی روک کر تلاشی لی تھی، جس میں سے بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد ہو ئی تھی۔ پولیس اہلکاروں نے اختر کے ایڈریس کی تلاشی لی تو وہاں سے سکپریون سب مشین گن، ایمیونیشن اور کرمنل پراپرٹی (22132004 پونڈ نقد) اور متعدد موبائل فون ملے۔ میٹ پولیس نے کہا کہ عظیم اختر کو آتشیں اسلحہ، گولہ بارود، کرمنل پراپرٹی اور سپلائی کی نیت سے کلاس اے اور کلاس بی ڈرگس رکھنے کا مرتکب قرار دیا گیا۔ وی سی ٹی ایف کے انویسٹی گیٹنگ آفیسر اور ڈیٹیکٹوز کانسٹیبل ایش ہارکن نے کہا کہ گاڑی کو روکنے کے بعد سے جو سلسلہ شروع ہوا تھا، وہ تلاشی کے دوران لوڈڈ فائر آرم، گولہ بارود اور کرمنل پراپرٹی پر جا کر رکا۔ ان کا کہنا ہے کہ جو بھی گولی قبضے میں لی گئی اس سے زندگیوں کو محفوظ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ صرف منشیات ہی کمیونٹیز کیلئے ناصرف ضرر رساں اور پریشانی کا باعث ہیں بلکہ سڑکوں پر تشدد کو فروع دینے میں بھی اس کا بہت بڑا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ دارالحکومت میں اس کی فراہمی کا کام کرتے ہیں، ہم ان کا مسلسل تعاقب جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن میں وی سی ٹی ایف کے ساتھ کئی ٹیمیں شامل تھیں، ہم نے اختر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے مل کر کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد میں کمی لانا بدستور ہماری اولین ترجیح ہے اورہمارے آفیسرز روزانہ لندن بھر میں خطرناک ہتھیاروں کو ریموو کرنے اور پرتشدد جرم کے پھیلانے والوں کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین