• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سچل میں ملزمان سے مقابلے میں پولیس اہلکار شہید، افغان ڈاکو بھی مارا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سچل میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے میں پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔تفصیلات کے سچل تھانے کی حدود سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کانسٹیبل 51 سالہ شبیر احمد شاہ ولد سید یوسف شاہ شہید ہو گیا۔پولیس اہلکار کو سینے میں گولی لگی۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ شہید اہلکار اپنے ساتھی کے ہمراہ 15 پر ڈکیتی کی اطلاع پر موقع پر پہنچا تھا،جمالی پل کے قریب پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پولیس اہلکار کو گولی لگی،واقعہ کے بعد دونوں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔شہید اہلکار سچل تھانے میں تعینات تھا۔ تین ملزمان کانسٹیبل شبیر شاہ کو شہید کرکے موقع سے فرار ہوکر مدینہ کالونی کے جھنگل کی جھاڑیوں میں چھپ گئے تھے،پولیس نے آپریشن کو جاری رکھتے ہوئے ملزمان کو گھیرے میں لے لیا تھا،فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک افغانی ڈاکو مارا گیا جبکہ اسکے دو ساتھی اب تک فرار ہیں۔ہلاک ملزم کے قبضے سے شہید کانسٹیبل پر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمع رائونڈ برآمد کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین