• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیل گیس کمپنیز، پی آئی اے، پولٹری کو0.75فیصدٹیکس جمع کرانا پڑے گا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )فنانس بل2021میں آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں ،سوئی سدرن گیس کمپنی ،سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی اگرسالانہ ٹرن اوور ایک ارب روپے سے زیادہ ہوتو اس کو0.75فیصد ٹیکس جمع کرانا ہوگا پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا رپوریشن پولٹری انڈسٹری بشمول پولٹربریڈنگ ،برائیلر پروڈکشن،انڈے کی پرڈکشن اورپولٹری فیڈ پرڈکٹس والوں کو سالانہ ٹرن اوور کا0.75فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا ۔آئیل ریفائنریوں ،موٹر سائیکل ڈیلر جو سیلزٹیکس ایکٹ1990 کے تحت رجسٹر ہوں کو0.5فیصد ٹیکس دینا ہوگا فارماسیوٹیکل پراڈکٹس اور فاسٹ موونگ کنزیومرز گڈز،سگریٹ کے ڈسٹری بیوٹرز،پٹرولیم ایجنٹس اورڈسٹری بیوٹر ز جو سیلز ٹیکس ایکٹ1990کےتحت رجسٹر ہیں ،رائس ملیں اورڈیلرز کوسالانہ ٹرن اوور کا0.25فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا دوسرے تمام کیسوں میں ٹیکس1.25فیصد کی شرح سے ادا کرنا ہوگا۔

تازہ ترین