• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ میں ایک مخصوص طبقے کو نوازا گیا: امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں ایک مخصوص طبقے کو نوازا گیا ہے۔

ایک بیان میں وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں عام آدمی کے لیے کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں ہے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں منہگائی اور بے روزگاری کا خود اعتراف کیا۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں تواتر کے ساتھ اضافہ کیا گیا۔

تازہ ترین